لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے سوئی گیس پائپ لائنز کمپنی سے صارفین کو گیس دینے کے معاملات میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ہدایات لیکر پالیسی پیش کرنے کا 17نومبر کو حکم دے دیا۔ درخواست میں وزیر اعظم دفتر، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ، وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد جنید انور کو فریق بناءکر موقف اختیار کیاتھا کہ گیس دینے کیلئے لاکھوں درخواستیں زیر التواء ہیں مگر کسی قانون اور ضابطے کے بغیر وزیر اعظم نے اپنی طرف سے عائد کردہ پابندی اور اس کو نرم کرنے کا غیر قانونی طریقہ کاراپنایاہواہے۔
صارفین کو گیس دینے کے معاملات، ہائیکورٹ نے سوئی گیس پائپ لائنز کمپنی سے پالیسی طلب کرلی
Oct 21, 2017