راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف کے سجادہ نشین پیر سرکار جی نے یکم ربیع الاول شریف سے 12ربیع الاول شریف تک عظیم الشان بارہ روزہ آل پاکستان جشن عید میلاد النبی ؐ کانفرنس بھرپور طریقے سے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بارہ روزہ آل پاکستان جشن عیدمیلاد النبیؐ کانفرنس کے سلسلے میں علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سرکار جی نے کہا کہ ر سولِ کریمؐ کی آمد ساری کائنات کے لیے باعثِ رحمت اور آپؐ کی سیرت انسانیت کے لیے رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہے۔میلاد النبیؐ کے انعقاد سے روحانی سکون ملتا ہے اور تجدیدِایمان کا موقع فراہم ہوتا ہے ،بارہ روزہ آل پاکستان جشن عیدمیلاد النبی ؐ کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود کے علاوہ ملک بھر سے علمائے کرام مشائخ عظام ، لاکھوں عشقان رسولؐ شرکت کریں گے، پیر سرکار جی نے کہا کہ گزشتہ 18سال کی طرح اس مرتبہ بھی آل پاکستان جشن عید میلاد النبی ؐ کانفرنس کا بھرپور انعقاد کیاجائے گاجس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔