لاہور (نامہ نگار) ٹائون شپ میں ٹریفک وارڈن نے گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے ’’ کیوں نکالا مجھے ‘‘ لکھنے پر شہری کا چالان کر دیا ۔ بند روڈ کا ابرار احمد بھٹی اپنی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے وہاں’’ کیوں نکالا مجھے ‘‘ کی تحریر لگا کر جا رہا تھا جسے ٹریفک وارڈن مدثر اقبال نے روک کر اسکا 300روپے کا چالان کر دیا اور چالان چٹ پر بھی لکھا کہ نمبر پلیٹ نہ ہے بلکہ لکھا ہے۔’’ کیوں نکالا مجھے ‘‘۔
گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ لکھنے پر شہری کا چالان
Oct 21, 2017