اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 27 اکتوبر تک موخر کر دی۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ اسلام آباد کی سپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم ظفر حجازی نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائرکر دی تاہم ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت نہ پہنچ سکے جس پر فاضل جج نے ظفرحجازی پر فرد جرم کی کارروائی 27 اکتوبر تک موخر کر دی اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ظفر حجازی