حفیظ کے باولنگ ایکشن پھر متنازعہ،مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے

Oct 21, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو ایک مرتبہ پھر متنازعہ قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے قومی سکواڈ سے بھی حفیظ کو ڈراپ کر کے متبادل کھلاڑی کے نام پر غور شروع کر دیا ہے۔ ٹیم کے ساتھ دبئی میں پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگلے ایک دو روز میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ایم حفیظ کا ٹیسٹ کب اور کہاں کرانا ہے۔ ابھی وہ اگلے میچز کے لیے دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں