لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سے سٹے باز نے رابطہ کیا اور سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر نے بتایا کہ کرکٹرز نے فوری اطلاع ٹیم انتظامیہ اور اینٹی کرپشن یونٹ کو دی۔کرکٹر کو پیشکش کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ الرٹ ہوگئی اور کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کھلاڑی بھی کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پائے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں۔