وارڈ4میں پانی کی قلت اورگیس پریشر میں کمی پرقابو پانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ وارڈ4میں پانی کی قلت اورگیس کے پریشر میں کمی پرقابو پانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،ایم این اے ملک ابرار،کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے تعاون سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلارہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت اور اس کے عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا ہے اور اسی عوامی خدمت کی بدولت انشاء اللہ آئندہ قومی الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایک بار پھر حکومت بنائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے معززین علاقہ کے ایک وفد سے اپنے آفس مغل آباد میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ پانی کی قلت پرقابو پانے کیلئے ٹیوب ویل لگوائے گئے کچھ جگہوں پر زیرزمین پانی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں اس کے علاوہ ٹیوب ویل لگانے کیلئے زمین کاانتظام بھی بمشکل ہوتا ہے گنجان آبادیاں ہیں جگہ میسرنہیں آتی جہاں ٹیوب ویل لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ گیس کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا گیس کی مین پائپ لائن پر کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے کچھ مشکلات درپیش ہیں انشاء اللہ اس سال سردیوں میں پورے کینٹ میں گیس پریشر کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن