کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے میئر کراچی ،چیئرمینز ڈی ایم سیز ،ڈسٹرکٹ کونسل کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ سی بی اے یونین کے معاہدے کے تحت دو دونوٹیفائیڈ تہواروں عیدالفطر ،عیدالاضحی ،ایسٹر ،کرسمس ،دیوالی اور ہولی کے موقع پر ملازمین کو اپنے اپنے تہواروں کے مواقع پر ایڈوانس تنخواہیں 15تاریخ کے بعد تہوار آنے کی صورت میں ادا کی جاتی ہے اب جبکہ 6نومبر کو دیوالی کا تہوار آرہا ہے لٰہذا 5نومبر سے پہلے پہلے ہندوملازمین کو تنخواہیں ادا کرکے اپنا تہوار اپنے خاندان کے ہمراہ گذارنے کے قابل بنایا جائے ۔تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ دیوالی کا مذہبی تہوار مذہبی عقیدت جوش وخروش سے مناسکیں ۔