حکومت عوام سے نوالہ چھیننے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے: مولابخش چانڈیو

لاہور(آئی این پی) ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہر روز گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں،2ماہ کی کارکردگی بتاتی ہے حکومت عوام سے نوالہ چھیننے کا ایجنڈا لیکر آئی ہے،ڈھٹائی کاعالم یہ ہے ہرچیز مہنگی کرکے حکمران کہتے ہیں غریبوں پراثرنہیں پڑیگا،عمران خان نے کابینہ کومہنگائی اور نفرت بڑھانے پر لگا رکھا ہے۔ہفتہ کو مولا بخش چانڈیو نیکہا حکومت نے مہنگائی اورنفرتوں میں اضافے کے سواکچھ نہیں کیا، ڈھٹائی کاعالم یہ ہے ہرچیز مہنگی کرکے حکمران کہتے ہیں غریبوں پراثرنہیں پڑیگا،روٹی اور نان تک غریب کی پہنچ سے دور کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اوراین ایف سی کیخلاف باتیں کرکے نفرتوں کوہوادی جارہی ہے۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ حکومت کاہر دن غریبوں پرسونامی سے بدترثابت ہورہاہے،حکمرانوں کا ہر دن غریبوں کی زندگیوں کو اجیرن بنارہا ہے،متکبر حکمران عوام الناس کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔ گیس قیمتوں میں ہوشربااضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ضروریات کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دورکردی گئی ہیں، اسپتالوں اورفلاحی اداروں کے گیس بل میں462 فیصداضافہ صحت دشمنی ہے،حکمران ناداراورغریب مریضوں سے زندہ رہنے کاحق چھیننے کے درپے ہیں۔حکومتی شراکت دارسرمایہ داروں کو نفع بخش منصوبے دیے جارہے ہیں۔
مولابخش چانڈیو

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...