قائداعظم ٹرافی، راولپنڈی پہلی اننگز میں 178 رنز پر آئوٹ، سجاد کی 5 وکٹیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم ملتان ریجن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے 34 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، سجاد حسین نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ملتان ریجن نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 110 رنز بنا کر مجموعی طور پر 144 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ہفتے کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم ملتان ریجن کی پہلی اننگز 212 کے جواب میں 178 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح اسے 34 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ذیشان ملک 39 اور نوید ملک 20 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...