لاہور(نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کرکٹر محمد عباس کی جاندار پرفارمنس پر جہاں پوری قوم خوشی سے سرشار ہے وہاں ان کے گھر والے بھی پھولے نہیں سما رہے۔ اسی دوران انکی بہن نے محمد عباس سے متعلق ایسا دلچسپ انکشاف کیا کہ سننے والے کافی دیر اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ذرائع کے مطابق محمد عباس کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ عباس جب کچہری میں نوکری کرتا تھا تووہ اکثر کرکٹ کھیلنے جانے کیلئے مجھ سے جھوٹ بلوایا کرتا تھا، وہ مجھے کہتا تھا کہ آفس فون کر کے کہہ دو کہ آج بھائی نے ابو کی دوائی لینے جانا ہے یا ہم خالہ کے گھر جا رہے ہیں تو پھر میں فون کر کے کہتی تھی مہربانی کر کے آج اسے چھٹی دے دیں ہم نے کام جانا ہے۔قومی ہیرو کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ عباس ہم دونوں بہنوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ عباس والدہ اور اپنی اہلیہ دونوں ہی کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا شوق سے کھاتے ہیں۔ آسٹریلین بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے قومی ہیرو کی بہنیں جہاں پاکستان کی کامیابی پر خوش تھیں وہیں اپنے بھائی کی مزید ترقی کیلئے دعا گو بھی تھیں۔
میچ کیلئے بھائی مجھ سے جھوٹ بلواتے تھے'' عباس کی بہن کا انکشاف
Oct 21, 2018