پاکستان ‘آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 24 اکتوبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں ٹیم م منیجر کو رپورٹ کر دی ہے لیکن سابق کپتان شعیب ملک نے تاحال ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔منیجر طلعت علی ملک کا کہنا ہے کہ انہیں شعیب ملک نے پیغام دیا ہے کہ وہ اگلے دو دن میں ابوظہبی پہنچ جائیں گے۔شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن میں ہیں اور ان کے گھر بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کے سبب ابھی وہ فورا ابوظہبی نہیں آسکے۔یاد رہے 36 سالہ سابق کپتان نے 14 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا تھا کہ جب بچے کی ولادت ہوگی تو وہ اس باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...