قطری وزیرخارجہ کی ملاقات‘ خطے میں امن کیلئے مثبت کردار جاری رکھیں گے : آرمی چیف

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ نے کہا ہے پاکستان خطہ مےں امن اور استحکام کے حوالہ سے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ ان خےالات کا اظہار آرمی چےف نے قطری نائب وزےراعظم اور وزےر خارجہ محمد بن عبد الرحمان الثانی سے ملاقات کے دوران کےا۔ آئی اےس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی سکےورٹی کے معاملات پر تبادلہ خےال کےا گےا۔ قطری وزےر خارجہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامےابےوں اور خطہ مےں امن اور استحکام کے لےے جاری کوششوں کو تسلےم کےا اور سراہا۔ ان کا کہنا تھا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری کوششیں قابل ستائش ہیں۔
آرمی چےف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...