لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سلیکٹر عمران بچہ کا کہنا ہے کہ سلیم الطاف جیسے تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے سے مسائل کم ہو سکتے ہیں۔ سلیم الطاف کرکٹ ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں قومی کرکٹ کو درپیش مسائل کا علم ہے وہ ان مسائل کو حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ لابنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ کرکٹر ہونے کی وجہ سے وہ کھیل کے حقیقی مسائل سے واقف ہیں۔ کھیل کا عملی تجربہ انکی اضافی خوبی ہے۔ ہمیں سلیم الطاف جیسے کھیل سے جنون کی حد تک پیات کرنیوالے اور اسے سمجھنے والے منتظمین کی ضرورت ہے۔