لاڑکانہ (صباح نیوز) چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) غنویٰ بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں پرائم منسٹرز ہاﺅس کی مرضی شامل تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا مرتضیٰ بھٹو کو پرائم منسٹر کی مرضی پر شہید کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا پرائم منسٹر نے مرتضی بھٹو کی قربانی کرائی۔ گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا میر مرتضیٰ کو عالمی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل، واجد درانی، آغا سراج درانی اور شاہد حیات مرتضی بھٹو قتل کیس کی سازش میں ملوث ہیں۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو نے محترمہ بے نظیر کو حزب اقتدار کے بجائے حزب اختلاف میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ مرتضی کو بے نظیر بھٹو نے مذاکرات کے لئے پرائم منسٹر ہاﺅس بلوایا تھا جس پر پارٹی رہنماﺅں نے انہیں نہ جانے کا مشورہ دیا تھا اور روکا تھا مگر اس کے باوجود وہ وہاں گئے۔ غنویٰ بھٹو نے کہا ملاقات میں اصولوں پر کوئی بات نہیں ہوئی اور صرف کہا گیا کہ خاموش رہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر مرتضیٰ بھٹو نے کہا کہ میں خاموش رہوں اور آپ کچھ بھی کرتے رہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ غنویٰ بھٹو کے مطابق اس کے بعد ملاقات ختم ہو گئی تھی۔
غنویٰ کا دعویٰ
مرتضیٰ بھٹو کی قربانی پرائم منسٹر نے کرائی قتل عالمی سازش تھی: غنویٰ کا دعویٰ
Oct 21, 2018