ای سی ایل میں نام ڈالنے، نکالنے کی پالیسی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کل سماعت کریگی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے شہریوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نکالنے کی پالیسی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس شاہد کریم کل 22 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم، وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانون کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے پاس ہے وزارت داخلہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نہ تو بر وقت نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے اور نہ نکالا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن