مشرق وسطیٰ کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کی جائے : ہائیکورٹ

لاہور (آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے مشرق وسطیٰ ممالک کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی قیدیوں کو در پیش فوری سفارتی اور قانونی مد سے متعلق پٹیشن کی سماعت کی۔سول سوسائٹی کے گروپ جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کی جانب سے دائر پٹیشن میں بیرون ملک میں قید پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دلائی گئی۔پٹیشن کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کی۔دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، سعودی عرب، قطر اور کویت سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی قیدی سفارتی اور قانونی تعاون کے منتظر ہیں۔جے پی پی کی سربراہ اسماء کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں تقریباً 9 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔پٹیشن میں کہا گیا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مقدمے کا سامنا کرنے والے پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے ساتھ شفاف ٹرائل ہورہا ہے۔عدالت نے سماعت 12 دستمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن