کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریری امتحان کے بغیر2 ہزار ڈاکٹر بھرتی کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت تحریک انصاف اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں ٹھن گئی، تحریری امتحان کی بجائے محض انٹرویوکی بنیاد پرڈاکٹرز بھرتی کے خلاف تحریک انصاف نے عدالت جانے اور سندھ اسمبلی میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری شروع کردی،مرکزی قیادت سے اجازت کے لیے سندھ حکومت منصوبے کی ابتدائی تفصیلات بھجوادی گئیں۔ حکومت سندھ اورعالمی مالیاتی اداروں کے علاوہ ڈونرایجنسیزکے مابین یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ سندھ حکومت سولہ گریڈ کے بعد کسی بھی گریڈ میں مقابلے کا امتحان پاس کیے بغیربراہ راست بھرتیاں نہیں کرے گی۔
کراچی: تحریری امتحان کے بغیر ڈاکٹرز کی بھرتی تحریک انصاف نے عدالت جانے کی تیاری کرلی
Oct 21, 2018