ییروت (آن لائن+ اے ایف پی) شامی حکومت کے ساتھ اپنی 60 خواتین خواتین قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں داعش نے 6 یرغمال بنائے گئے شہری رہا کر دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حقوق انسانی مبصر گروپ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ داعش نے حکومت کے ساتھ اپنی ساٹھ خواتین کی رہائی کے بدلے میں دو خواتین اور چار بچوں کو رہا کیا ہے جنہیں جولائی میں داعش نے جنوبی صوبہ سویدہ سے تیس افراد کے ہمراہ یرغمال بنایا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے داعش خواتین کی رہائی کے لئے ستائیس ملین ڈالر تاوان بھی وصول کیا ہے۔ ادھر امریکی حمایت یافتہ جنگجوئوں سے جھڑپوں اور امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کے باعث داعش کے 35 دہشت گرد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق اگست سے لیکر 414 دہشت گرد اور ایس ڈی این کے 227 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ داعش کے دہشتگردوں نے جنوبی شام میں اغوا کئے گئے دروزے کمیونٹی کے 6 افراد کو رہا کرایا ہے 27 کو مغوبی بنایا گیا تھا۔