اسلام آباد( آن لائن ) روسی ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف ) نے تحفظ جنگلات و ماحولیات کے ماہرین سے کہا ہے کہ وہ بلوچستان میں نسلی باز سیکر کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں وائلڈ لائف نے دس دن پہلے ایک باز سیکر پکڑا تھا جس پر روسی ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ٹریکنگ ڈیوائس نصب کی تھی عالمی تنظیم برائے قدرتی ماحول نے اس باز کو خطرے سے دو چار نوع میںڈالا ہوا ہے اور اس کو پالنے کے بعد اس میںڈیوائس لگائی گئی تھی تاکہ سائبریا سے پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پانچ ہزار کلو میٹر پرمحیط اس کے سفر کا جائزہ لے سکیں۔
روس نے نسلی باز ’’سیکر‘‘ کو ٹریکنگ ڈیوائس لگا کر پاکستان بھیج دیا
Oct 21, 2018