عافیہ صدیقی کیس کرپشن پر سیکرٹری خارجہ دیگر سے جواب طلب

Oct 21, 2018

اسلام آباد (آن لائن) ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومتِ پاکستان نے کیس کے لئے 2010ء میں 20 لاکھ ڈالر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کو جاری کئے۔ حسین حقانی اس وقت امریکا میں پاکستانی سفیر تھے جنہوں نے اس رقم میں کرپشن کی۔ بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے اور عدالت سے استدعا ہے کہ 2008ء سے2011ء کے درمیان کیس میں اخراجات کی تفصیلات فراہمی کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے سیکرٹری خارجہ، محکمہ قانون و انصاف اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں