ملتان(سپیشل رپورٹر + نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو ملتان میٹرو بس پروجیکٹ میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی مارکیٹ ریٹ سسٹم لاگو کرنے کی ذمہ داری کنسلٹنٹ فرم عثمانی اینڈ کمپنی پر بھی ڈال دی جس کے بعد نیب نے کنسلٹنٹ فرم کے چیف ریذیڈنٹ انجینئر فرحان حیدر کو گرفتار کر لیا اور سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش کرکے 4 روز جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ لینڈ ایکوزیشن میں کروڑوں روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کے الزام میں ایم ڈی اے کے قانون گو گلزار شاہ اور پٹواری ریاض حسین کو بھی گرفتار کرکے 4 روز ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر غلام مصطفی گجر اور دیگر پٹواری غائب ہوگئے۔ ملزمان کو چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ جاری ہونے پر 19 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔