فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چھ سالہ بچہ خسرہ کا انجکشن لگنے سے جاں بحق، ورثا کا احتجاج، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہجویری ٹاؤن محلہ جعفری کے رہائشی عبدالرزاق کے چھ سالہ بیٹے زمان عباس کو 18اکتوبر کو خسرہ ویکسین دی گئی جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ شام بچہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ محکمہ صحت حکام بچے کی ہلاکت میں بری الذمہ ہوتے ہوئے مرنے والے بچے کو پچھلے دو ہفتوں سے سخت بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ قرار دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ کمسن بچے کی ہلاکت پر والدین اور اہل علاقہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
فیصل آباد: 6 سالہ بچہ خسرہ سے بچائو کا انجکشن لگنے سے جاں بحق‘ ورثاء کا احتجاج
Oct 21, 2018