پاکستان کشمیر کا سب سے بڑا وکیل، بھارتی مظالم بے نقاب کرتا رہیگا: فواد چودھری

اسلام آباد (اے پی پی) حریت کانفرنس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد نے وزیر اطلاعات چوہدری فواد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کا سب سے بڑا وکیل ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو اجاگر اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق حریت کانفرنس اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے وفد نے بھی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔ وفد میں راجہ نجابت حسین، عبدالحمید لون اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کے صبر و استقلال سے بھارتی ظلم ہار چکا ہے۔ وفد نے حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...