چین نے دنیا کا سب سے بڑا کثیرالمقاصد ہوائی جہاز تیار کرلیا

ووہان(آئی این پی/شِنہوا)چین نے ایک بڑے کثیر المقاصد ائیر کرافٹ اے جی 600 کی تیاری مکمل کرلی ہے۔یہ جہاز زمین اور پانی کی سطح سے بھی اڑان بھر سکتا ہے۔اور عام ہوائی اڈوں پر بھی اتر سکتا ہے۔اے جی 600جس کا کوڈ نام’’ کن لانگ‘‘دنیا کا سب سے بڑا ایم فیبی ایس جہاز ہے اس نے اپنی آزمائشی پرواز دسمبر 2017میں مکمل کی تھی۔یہ چین کے بڑے جہازوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والا تیسرے نمبر کا جہاز ہے۔ جو وائی ۔20مال بردار اور سی919 مسافر بردار جہازوں سے بھی بڑا ہے۔دریں اثنا چین کے صدر شی جن پھنگ نے اے جی 600ائیر کرافٹ کی کامیاب تکمیل اور آزمائش پر چینی شہری ہوا بازی صنعت کو مبارکباد پیش کی ہے۔جہاز نے ہفتے کے روز چین کے مرکزی صوبے ہوبی کے شہر جنگ من سے پرواز کی ۔

ای پیپر دی نیشن