لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ابو ہاشمی، ارشد بھولا، ابراہیم، ملک عباس نے کہا کہ شاہدرہ کے عوام حکومتی نا اہل پالیسیوں اور ٹریفک وارڈنز کی عدم توجہی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ شاہدرہ موڑ سے لیکر لاہور ریلوے اسٹیشن تک منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے صرف راوی پل کی کراسنگ پر سفر نہیں ایک گھنٹے سے زائد ہے چنگ چی رکشوں اور دیگر کنٹرول نہ ہونے سے ٹریفک گھنٹوں بند رہتا ہے جس کی وجہ سے سکول ، کالج جانے والے بچوں ، بچیاں، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر عوام لیٹ ہو جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ ایمبولینس بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہے سابق حکومت کی شاہدرہ کے عوام سے سوتیلی ماں کے سلوک اور موجودہ حکومت کی شاہدرہ کے عوام سے لاتعلقی نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ٹریفک وارڈنز چالان کاٹنے کے لیے مستعد کھڑے ہوتے ہیں لیکن ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا کوئی بھی میکنزم نہیں ہے۔
شاہدرہ راوی پل پر ٹریفک جام معمول اصلاح کیلئے اقدامات کئے جائیں:نصیر احمد
Oct 21, 2018