قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ایک ایک نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کراچی، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کی نشست صدر عارف علوی نے جبکہ پی ایس 111 کی نشست گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چھوڑی تھی جبکہ پی کے 71 شاہ فرمان کے گورنر خیبرپختونخوابننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔