انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑے میچ فکسنگ سکینڈل کا انکشاف،پاکستانی، بھارتی، برطانوی، آسٹریلوی سمیت دیگر کھلاڑی ملوث: الجزیرہ ٹی وی

لندن : انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی نے دستاویزی رپورٹ میں سپاٹ فکسنگ کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دعویٰ میں کہا گیا ہے 2011ءاور 2012 کے درمیان 15 انٹرنیشنل میچوں میں 26 بار میچ فکسنگ کی گئی۔ تین میچوں میں پاکستانی کرکٹر میچ فکسنگ میں شامل تھے۔ سات میچوں میں انگلینڈ، پانچ میں آسٹریلوی کرکٹر کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ 15 میچوں میں 26 سپاٹ فکس کئے گئے۔ ویڈیو اور تصویری ثبوت میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نظر آرہے ہیں۔ روہت شرما، بالاجی، سریش رائنا اور آسٹریلوی کرکٹر اینڈی بکل بھی تصاویر میں نظر آرہے ہیں۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے تانے بانے بھارتی بکی انیل منور سے ملتے ہیں جو میچ فکس کئے گئے ان میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن