لاہور(سپورٹس ڈیسک)سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات آج نیپال میں ہوں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر اور سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ سائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج پیر کو کھٹمنڈو میں ہوگا جس میںسائوتھ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات بھی ہوں گے۔