ساندہ: ڈور پھرنے سے نوجوان تڑپ تڑپ کر جاں بحق، اہل علاقہ کا پولیس کیخلاف احتجاج

Oct 21, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) ساندہ کے علاقہ میں گلے میں ڈور پھرنے سے 24 سالہ نوجوان تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ پتنگ بازی ایکٹ پر پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تھانہ ساندہ بند روڈ کے قریب 24 سالہ عثمان خالد نامی لڑکا موٹر سائیکل پر جارہا تھا، اچانک ڈور پھرنے سے گلا کٹنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ان کا کہنا تھا پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ جاں بحق نوجوان کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزیدخبریں