آزادی مارچ ناکام بنانے کیلئے اہم رہنمائوں کارکنوں کو گرفتار ، نظر بند کرنے کا پلان تیار

Oct 21, 2019

ملتان،چوک میتلا (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) حکومت نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سرکردہ رہنماؤں اور اراکین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں جن کی مسلسل خفیہ اداروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے جن کی آئندہ دو سے تین روز کے دوران گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ملتان پولیس کو ممکنہ مظاہروں اور احتجاج سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن ٹینک فراہم کردیا گیا ہے جس میں ایک وقت کے اندر ساڑھے گیارہ ہزار لیٹر پانی ڈال کر مظاہرین کو منتشر کیا جاسکتا ہے جمیعت علماء اسلام ف کے 28 اکتوبر کو رحیم یار خان سے ملتان پہنچنے اور 29 اکتوبر کو ملتان سے لاہور روانگی کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں چوک میتلاسے نامہ نگارمطابق حکو مت پنجاب کا آزادی مارچ اور دھرنا کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن اور دینی جماعتوں کے اہم رہنمائوں اورکارکنوں کو گرفتار کر کے نظر بند کرنے پرکا پلان تیارکارکنوں اور رہنمائوں کی لسٹیں تیار کرلی گئیں گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے کر ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ذرائع تفصیل کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ اور دھر نا کو ناکام بنانے کے لئے تمام ذمہ داری صوبوں کو دینے کے بعد حکو مت نے اپوزیشن اور دینی جماعتوں کے کارکنوں اور اہم رہنمائوں کو گرفتار کر کے نظر بند کر نے کا پلان تیار کرلیا ہے ذرائع کے مطا بق پولیس کی جانب سے کارکنوں اور رہنمائوں کے ناموںاور اُن کے گھروں کے ایڈریس کی لسٹیں تیار کرتے ہوئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں چھاپہ مار ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہیں گرفتاریوں کا عمل 25اکتوبر کے بعد سے شروع ہوگا ۔

مزیدخبریں