بھارت کی آبی جارحیت، چناب کا پانی بگلیہار ڈیم پر روک لیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر روک لیا جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار کیوسک کی بجائے انتہائی کم ہوکر صرف گیارہ ہزار سات سو اٹھارہ کیوسک رہ گئی۔ پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا ایک بہت بڑا حصہ خشک ہوگیا۔ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب سے نکلنے والی نہراپرچناب کا پانی کم ہوکر صرف ایک ہزار ایک سو سات کیوسک اور دریائے جموں توی کے پانی کی آمد بھی کم ہوکر ایک ہزار سات سو باون کیوسک رہ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن