بھارتی گولہ باری : رواں برس 50 گھرتباہ‘ 53 افراد شہید ہوئے: ڈیزاسٹر اتھارٹی

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھارتی جارحیت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے 50 گھر مکمل جبکہ 446 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 52 دکانیں بھی تباہ ہوئیں۔ رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 111 خواتین سمیت 246 افراد زخمی ہوئے۔ یکم جنوری سے 20 اکتوبر تک 16 خواتین سمیت 53 افراد شہید ہوئے۔ رواں ماہ فوج کی فائرنگ سے 53 افراد زخمی‘ 43 مکانات تباہ ہوئے۔ اکتوبر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 افراد شہید ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن