ووہان(آئی این پی /شنہوا) چین کے صدر شی جن پنگ نے یہاں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فرسٹ پارٹی کانگریس کے وفد، جائنٹ لاجسٹک سپورٹ فورس اور چین کے مرکزی صوبر ہوبی میں موجود سینئر افسران سے ملاقات کی ، صدر شی جو چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمشن کے چیئرمین ہیں نے وفود کو کانگریس کے انعقاد اور اس میں تعاون کرنے والے تمام محکموں کی خدمات کو سراہا ،کانگریس کا افتتاح گزشتہ روز ووہان میں ہوا تھاجس میںوفود نے جائنٹ لاجسٹک فورس کی ترقی اور قیام پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے آئندہ 5 سالہ منصوبوں پر غور کیاگیا،ہوبی میں قیام کرنے والے سینئر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں خیر سگالی کا پیغام دیا۔
چینی صدر شی سے پی ا یل اے ، پارٹی کانگریس کے عہداروںکی ملاقات
Oct 21, 2019