بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑئے گی: بیرسٹر سلطان

Oct 21, 2019

میرپور( نمائندہ خصوصی ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدرو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم کامیابی سے آگے بڑھنے لگی ڈی ون سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری ممتاز نے مسلم لیگ ن سے اپنی رفاقت ختم کر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی باقاعدہ اعلان چوہدری ممتاز نے ڈی ون میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چوہدری ممتاز کو پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی شمولیت سے ڈی ون سمیت پورے میرپور ایل اے تھری میں پی ٹی آئی کشمیر کو تقویت ملے گی سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے گزشتہ رات وادی نیلم سیکٹر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں بھارت نے کھلی جارحیت کی جس سے سول ابادی کو شدید نقصان پہنچا چھ سے زائد شہادتیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے مکانات اور دوکانات بری طرح متاثر ہوئیں بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر حالیہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے مودی نے پانچ اگست کو ایک بلنڈر کیا تھا اب وہ جنگ کا سوچ رہا ہے جو ایک اور بلنڈر ہو گا مودی سن لے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑئے گی۔ پیپلز پارٹی سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر راجہ خلیل یوسف بھی کھلاڑی بن گئیآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدرو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا راجہ خلیل یوسف کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے حلقہ ایل اے تھری میرپور کی سیاسی فضا میں ہلچل مچ گئی راجہ خلیل یوسف نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان نیو سٹی میں منعقدہ انتخابی میٹنگ میں کیا۔

مزیدخبریں