3ڈینگی مریض رپورٹ ، لاروا برآمد ہونے پر 58 افراد پر مقدمات

لاہور(نیوز رپورٹر(ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم اجلاس منعقد ہو اجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کو ڈینگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی کے تین مریض رپورٹ ہوئے۔ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 58 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ،ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈینگی لاروا کی تلفی اور کنٹرول کے لئے سروئلنس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کر رہی ہیں۔ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...