پانی کا مسئلہ چھیڑا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہوگا،فائق شاہ

اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمدفائق شاہ نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا قاتل ہمیشہ قتلِ انسان کے خواب دیکھتا رہتا ہے پاکستان اور بھارت میں سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائوں کی تقسیم عالمی سطح پر منظور شدہ ہے ۔پانی کا مسئلہ چھیڑا گیا تو تیسری عالمی جنگ کے شدید خطرات ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پیش بندی کے طور پر چھوٹے اور بڑے ڈیم فوری بنائے ، امن ترقی پارٹی نے چھوٹے ڈیموں کی فوری تعمیر پر ایک مکمل لائحہ عمل دیا ہے ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ مودی کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے غیر ضروری قصے کہانیاں چھیڑ رہا ہے ۔دُنیا خطے میں ترقی کے لئے تنازعات ختم کرائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...