ارزاں نرخوں پر سبزی و فروٹ کی فراہمی کیلئے ویب سائٹ متعارف

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو منڈی کے ارزاں نرخوں پر سبزی و فروٹ کی فراہمی کے لیے ویب سائیٹ متعارف کروا دی ہے چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد کی انتظامیہ نے منڈی کے معاملات میں مزید جدت لائی ہے اور اس ضمن شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے آن لائن سروس درست دام ایپ بھی متعارف کروا دی ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب شہری اس ایپ کو استعمال کرکہ منڈی سے سبزی و فروٹ ارزاں نرخوں پر گھر منگواسکتے ہیں واضح رہے کہ انتظامیہ نے اس ایب کی مانیٹر نگ کا بھی مربوط نظام ترتیب دیا ہے اب شہری اس ایپ (درست دام ) کے زریعے آن لائن سبزی و فروٹ استعمال کرسکیں گے اس ذریعے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے یہ اقدام مارکیٹ کمیٹی توسط سے شروع کیاہے اور اس ضمن میں ضروری اجناس کی آن لائن فراہمی کے لیے دو کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن