اسلام آباد( نا مہ نگار)جے ایس پبلک اسکول اینڈ کالج چکلالہ کینٹ کے وفد نے صدر مڈل سیکشن مسز موقیت کی قیادت میںنمل کا دورہ کیا ، دورے کے دوران وفد نے ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئر محمد ابراہیم سے ملاقات کی ، وفد میں مس ناذیہ اور مس خدیجہ بھی شامل تھیں، اس موقع پر ڈی جی نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم نے وفد کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ نمل پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں 26زبانیں پڑھائی جاتی ہیں ،یونیورسٹی کے 8کیمپسز ملک میں اور ایک چائنہ میں ہے اور سی پیک معاہدوں میں شامل واحد یونیورسٹی ہے، انہوں نے کہا کہ نمل میں لینگوئجز کے علاوہ 3فیکلٹیز جن میں منیجمنٹ سائنسز، سوشل سائنسز اور انجینئرنگ شامل ہیں بھی کام کر رہی ہیں، وفد کی سربراہ مسز موقیت نے کہا کہ نمل میں فیکلٹی کمپیوٹر لیبز اور انفراسٹرکچر بہت عمدہ ہے، اور اُنکا اسکول نمل کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے، بعد ازاں وفد نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔
نمل میں 26زبانیں پڑھائی جاتی ہیں،بریگیڈئر محمد ابراہیم
Oct 21, 2019