راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ترکی کوامریکی دھمکیاں کھلی دہشتگردی اور انتہاء پسندی ہے، ترکی پر اپنی تھانیدار ی جھاڑنے سے پہلے امریکہ کو افغانستان میں اپنا حشر مد نظر رکھنا چاہئے،امریکہ ایران اور سعودی عرب کو جنگ میں الجھا کر خود سعودی عرب پر قبضہ کے خواب دیکھ رہا ہے تاکہ سعودی عرب کے تیل اور مسلمانوں کی مقدس سرزمین پر قابض ہو سکے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے امریکی صدر کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کو دی جانے والی دھمکیوں اور ترکی پر لگائی جانے والی امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف اپنے رد عمل میں کیا، سنی تحریک کے پنجاب کے جنرل سیکرٹر ی محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاذہنی توازن مکمل طورپرخراب ہو چکا ہے