راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے عوامی سہولیاتی مرکز کوماہ ستمبر میں مجموعی طور پر428 شکایات موصول

Oct 21, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے عوامی سہولیاتی مرکز کوماہ ستمبر میں مجموعی طور پر428 شکایات وصول ہوئی جبکہ اینٹی ڈینگی مہم پر مشتمل آئوٹ ڈورٹیموں نے 1245گھر و ں کی سرولینس کی تفصیلات کے مطابق سہولیاتی مرکز میں ملنے والی شکایات میں الیکٹرک کی140 میں سے92حل ہوئی جبکہ واٹر سپلائی کی142میں سے120 حل ہوئیں اور شعبہ سینی ٹیشن سے متعلقہ 146 شکایا ت موصول ہو ئیں جن میں سے112 کو فوری حل کر دیا گیا ت اینٹی ڈینگی مہم پر مشتمل آئوٹ ڈورٹیموں نے 1245گھر و ں کی سرویلینس کی اس دورا ن15گھروں سے لا روا مل جسے مو قع پر تلف کر دیا گیا کینٹ کے مختلف علاقوں بر ٹش ہوم ،نصیر آباد ،ویسٹریج ، مصریال روڈ، چوہڑ ،رینج روڈ ،ڈھوک گجراں میں موجود ٹائر شاپس، کارخانہ، دکانوں ، ہوٹلوں ، پلا ٹس ، فلٹر یشن پلا نٹس اور قبر ستا ن کی سر ویلینس کی جن سے 12مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا اور ہدایات جاری کیں کہ اپنے اردگر د کے ماحو ل کو صاف ستھرا رکھیں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

مزیدخبریں