وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری افسران و ملازمین کی ایکس پاکستان لیو پر پابندی لگادی

Oct 21, 2019

راولپنڈی (عزیز علوی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام سرکاری افسران و ملازمین کی ایکس پاکستان لیو پر پابندی لگادی ہے سرکاری مشینری کے ہر قسم کے بیرونی دورے بھی فوری روک دئے گئے تاہم حج ، عمرہ ، زیارات اور میڈیکل ایمرجنسی کیلئے ایکس پاکستان لیو کی اجازت مجاز اتھارٹی دے گی اس بارے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق یہ حکم فوری نافذالعمل ہوگیا ہے ۔

مزیدخبریں