عمران خان کے دورہ ایران کے دوررس نتائج برآمد ہونگے،مسلم شہزادخان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تحریک انصاف کینٹ کے مرکزی رہنما مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ ایران دوررس نتائج مرتب کرے گا کیونکہ پاکستان کبھی نہیں چاہتا کہ اس خطے میں ایک بار پھر جنگ چھڑ جائے کیونکہ ایران اور سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک ہیں اور ان میں جنگ ہونے کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہی پہنچے گا کیونکہ ایران اسلامی برادر ملک ہونے کے ساتھ پاکستان کا ہمسایہ ملک بھی ہے جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مددکی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور روضہ رسول ؐ کیوجہ سے ویسے بھی ہر مسلمان عقیدت احترام رکھتاہے ایسے میں اگر ان دونوں ممالک میں جنگ ہوتی ہے تو پاکستان کیلئے بڑی مشکل پیدا ہوسکتی ہے وزیراعظم عمران خان کا دونوں ممالک کے درمیاں مذاکرات کیلئے کوششیں کرنا عالم اسلام کیلئے بھی نیک شگون ہوگا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...