اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) انجمن دختران اسلام،ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں مجلس عزا سے خطیبہ فضہ عابد نے کہاکہ حضرت امام حسینؑ نہ صرف مسلمانوں کے دلوں میں مقام و منزلت رکھتے ہیں بلکہ تما م مذاہب اسلامی اور غیر اسلامی آپ کو ایک مرد آزاد کے عنوان سے پہچانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی اقدار کو حیات نو بخشنے والا اور تاریخ انسانیت کو سرخرو کرنے والا کربلا کا تاریخ ساز معرکہ جرات و شجاعت کی ایک عظیم مثال ہے، اس معرکہ حق و باطل میں خواتین کربلا کی لازوال قربانیوں سے انکار محرومی اور بدبختی کی علامت ہے جنہوں نے باطل قوتوں کے مقابل اپنے معصوم بچوں، مال و دولت،راحت و آرام سب کچھ قربان کردیا اور ایسا کیوں نہ ہوتا کہ ان کی قائد، ان کی رہبر و رہنما ایسی عظیم خاتون تھیںجو نو اسی پیغمبر آخر الزماں، سیرت و صورت میں شبیہ خدیجہ الکبریٰ ؑتھیں۔