مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر برفباری جاری ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بابوسر ٹاپ پر پارہ منفی پانچ تک گرگیا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری متوقع ہے.
دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے ساتھ پہاڑوں پر بھی برف جمی ہے، بارش اور برف باری کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگی.انتظامیہ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے.
خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں سردی کی آمد آمد ہے، ملک کے بڑے حصوں میں بارشیں اور برف باری بھی جاری ہے۔
سردی کی لہر سے بالائی علاقے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔