چلی کی حکام نے مہنگائی اور معاشرتی عدم مساوات کے خلاف شہریوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد دارالحکومت سانتیاگو میں عائد رات کے کرفیو میں توسیع کر دی۔ فوج کے سربراہ جنرل جاوئیر اتوریاگا نے کرفیو کے دوران لوگوں کو پرامن اور گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔