ہالی ووڈ فلم ملیفیسنٹ: مسٹریس آف ایول کا باکس آفس پر قبضہ‘ ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملیفیسنٹ کے اس سیکوئل میں بھی انجلینا جولی نے مرکزی کردار نبھایا ہے، مسٹرس آف ایول میں ملیفیسنٹ کو سامنا ہے ایک ایسی ملکہ کا جو طاقت کے بل پر پریوں کا دیس مٹانا چاہتی ہے۔ فینٹیسی سے بھرپور فلم ملیفیسنٹ نے 5ارب 61کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے نارتھ امیرکن باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب دو ہفتوں تک باکس آفس پر راج کرنے والا جوکر اب باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، گزشتہ ہفتے فلم نے 2 ارب 7کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد سمیٹ لیے۔ ایکشن کامیڈی فلم زومبی لینڈ ڈبل ٹیپ ایک ارب 89کروڑ روپے سے زائد کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔
ڈزنی کی جادوگرنی کا باکس آفس پر قبضہ
Oct 21, 2019 | 16:29