وزیر اعظم عمران خان نے حب پاورپلانٹ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، بڑی بڑی چینی کمپنیاں پاکستان آناچاہتی ہیں،مگر کرپشن کی وجہ سے لوگ پاکستان نہیں آرہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حب پاورپلانٹ کا افتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک پہلاجوائنٹ منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت حب پاورجنریشن پلانٹ کے افتتاح کی خوشی ہے،ہم چاہتے ہیں پاکستان کے کاروباری حضرات چینی کمپنیوں کےساتھ ملکرکام کریں،وزیراعظم نے کہا کہ ڈالرمہنگاہوتاہے تو بجلی مہنگی ہو جاتی ہے،ہمیں مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے پرتوجہ دینا ہوگی، اس پراجیکٹ کوہرقسم کی سہولت فراہم کریں گے،کوشش کریں کہ اس منصوبے کےلئے زیادہ کوئلہ تھرسے لایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کاکام ہے،ہمیں کراچی میں پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا ہے،کراچی کےلئے سمندری پانی کومیٹھے پانی میں تبدیل کرنے کاپلان بنایاجائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، مزید بہتری کی جانب جارہے ہیں، جب حکومت ملی توکرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا تھا، 22سال سے کہہ رہاہوں پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے،بڑی بڑی چینی کمپنیاں پاکستان آناچاہتی ہیں،مگر کرپشن کی وجہ سے لوگ پاکستان نہیں آرہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن