امن ہویاجنگ پاکستان راہداری میں رکاوٹ پیدانہیں کرےگا:گورنرپنجاب

Oct 21, 2019 | 17:55

ویب ڈیسک

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مودی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کا چہرہ دنیا میں بے نقاب ہورہا ہےا ور مودی کی انتہا پسند سوچ کا سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ امن و یا جنگ پاکستان کرتار پور راہداری میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا،ہم سکھ بھائیوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں خداکےلئےاپوزیشن کشمیرکےایجنڈےکوپس پشت نہ ڈالے،اپوزیشن کے لانگ مار چ کی وجہ سے کشمیر سے توجہ ہٹنے کا خدشہ ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت خوفزدہ نہیں،اپوزیشن کومذاکرات کرنےچاہئیں،اسلام آبادکومفلوج نہیں کرسکتے،معاملات بات چیت سےحل ہونگے،اعلیٰ اختیاراتی مذاکراتی کمیٹی بنائی ہےاپوزیشن اسےحکومت کی کمزوری نہ سمجھے،جو بھی مسئلہ ہے بات چیت سے حل ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کی ہم سےکوئی ڈیمانڈ نہیں ،چوہدری برادران نےکہاتھا مذاکرات کےلئےپیشرفت کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں