لاہور( کلچرل رپورٹر )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ کسان جانور اور زیور بیچ کر ایک فصل پر لگاتے ہیں مگر کسان کو اسکی قیمت ملتی ہے اور نہ ہی عام شہری تک سستی اجناس پہنچتی ہیں فائدہ سرمایہ کار اٹھاتا ہے،کاشتکاروں اور کسانوں کی سب سے اہم ضروت بجلی ہے جو ا ن کو 13روپے یونٹ ملتی ہے اگر اس پر سبسڈی دی جائے تو ان کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ حفیظ سنٹر میں ہزاروں لوگوں کی املاک، دکانوں، کاروباروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کے اثرات آنے والے کئی عشروں تک دکھائی دیں گے۔
کاشتکاروں اور کسانوں کی سب سے اہم ضروت بجلی ہے:جواد احمد
Oct 21, 2020